the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 نئی دہلی۔ 9فروری (پی ٹی آئی ) چیف منسٹر این کرن کمارریڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ آندھراپردیش کی تقسیم کے فیصلے سے کانگریس کو کسی بھی طرح کا کوئی انتخابی فائدہ حاصل نہیں ہوگا بلکہ ریاست میں کانگریس خود بخود ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تقسیم کو روکنے کسی بھی قسم کی قربانی بشمول اپنے استعفی کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے سی ا ین این ۔ آئی بی این ٹی وی میں کرن تھاپر کے پروگرام ’’ ڈیولس ایڈوکیٹ ‘‘ میں کہا ’’ انتخابی فائدہ صفر ہے اور ایک طویل عرصہ تک آندھرپردیش میں کانگریس کا خاتمہ ہوجائے گا۔ وہ (وزیراعظم اور سونیا ) اس مسئلہ کو نہیں سمجھ سکے جو مجھ کو تکلیف دے رہا ہے ۔ وہ یہ نہیں سمجھ سکے کہ ہم 20تا 25برس تک کانگریس کے وفادار ہونے کے باوجود اتنی کیوں بغاوت کررہے ہیں۔ ‘‘ چیف منسٹر اس سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ ریاست کی تقسیم کی تجویز کے ذریعہ منموہن سنگھ اور سونیاگاندھی نے کتنی سنگین غلطی کی ہے اور اس سے کانگریس کے



انتخابی فائدہ پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے ؟ انہوں نے کہا ’’ ہم نے دونوں ایوانوں میں صدارتی ریفرنس کو مسترد کردیا۔ یہ ایک افسوس کی بات ہے کہ مرکزی قائدین اور دیگر اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے احتجاج کررہے ہیں اور ہم ان سے درخواست کررہے ہیں کہ اس کا احترام کریں۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ریاست کو متحد رکھنے اپنی جدوجہد میں کسی بھی امکانی واقعہ بشمول استعفیٰ کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ استعفیٰ ‘ اقتدار یا وزارت اعلیٰ میرے لئے عوام کی خواہش سے بالاتر نہیں ہے ۔ عوام کی خواہش یہ ہے کہ وہ متحدہ ریاست چاہتے ہیں۔ ‘‘ پارٹی کسی بھی فرد سے بالاتر ہوتی ہے لیکن عوام پارٹی سے بالاتر ہیں اور عوام کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا ’’ میرے لئے عہدے کی اہمیت نہیں ہے ۔ میں مستقل چیف منسٹر نہیں ہوں۔ میں 16واں چیف منسٹر ہوں ۔ 17واں‘ 18واں اور 20واں چیف منسٹر بھی آئے گا۔ میں ریاست کو تقسیم کرنا نہیں چاہتا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.